16 نومبر، 2026، 2:24 PM

بحرین میں آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی

بحرین میں آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی

بحرین کی فوجداری عدالت نے ملک کے ممتاز شیعہ عالم دین اور اعلی مذہبی رہنما آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کو غیر موجودگی میں عمر قید جبکہ چار دیگر علمائے دین کو بھی 15، 15 سال قید کی سزا دی گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بحرین کی اعلیٰ فوجداری عدالت نے آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے خلاف مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے انہیں عمر قید کی سزا سنائی۔ عدالتی کارروائی 40 روزہ تنازع کے بعد ایسے وقت میں ہوئی ہے جب ملک بھر میں علمائے دین اور سماجی کارکنوں کی بڑے پیمانے پر گرفتاریاں جاری ہیں اور سیکڑوں افراد کی شہریت بھی منسوخ کی جاچکی ہے۔

اس مقدمے سے قبل بحرین کی حزب اختلاف نے ممتاز شیعہ علمائے دین کے خلاف عدالتی کارروائی کو مسترد کرتے ہوئے خبردار کیا تھا کہ گرفتار علمائے دین کو سنائی جانے والی کسی بھی سزا کے نتائج کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔

اپوزیشن جماعتوں نے خبردار کیا تھا کہ ایسے اقدامات کا تسلسل ملک کے سیاسی بحران کو تصادم کی ایسی صورت حال میں تبدیل کرسکتا ہے جو بحرینی معاشرے کے بنیادی طبقات میں سے ایک کے وجود کے لیے خطرہ بن جائے گی۔

بحرین کی اپوزیشن قوتوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ صورت حال پر نظر رکھیں اور علمائے دین اور شیعہ برادری کے دفاع کے لیے تیار رہیں۔

News ID 1942893

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha